Review on Peer Zadi | Episode 1 |
Review By Allah Rakha
وحید سلطان بھائی کا ناول "بساط گر "پڑھا جو مجھے بہت اچھا لگا تھا اور پھر "شہ مات " اجالا ڈائجسٹ میں پہلی قسط شائع ہوئی
اور اب تیسرا ناول کی بھی پہلی قسط مجھے ملی "پیر زادی " جی تو میں بات کروں گا "پیر زادی " کی ۔
وحید سلطان کے قلم میں جادو ہے جب چلنا شروع ہوجاتا ہے تو پھر چلتا ہی جاتا ہے ، اس لیے ہی تو ایک ساتھ تین تین ناول لکھ رہے ہیں ۔میں "بساط گر " ختم ہونے پر بہت پریشان تھا لیکن الحمدللّٰه ایک ختم ہوا تو دو پڑھنے کو ملے ۔
پیرزادی کی سٹوری ایک پیر گھرانے کے گرد گھوم رہی ہے ، نور بنت نذیر کا چچا مجھے لگتا ہے کوئی کھیل کھیلتا ہے اس لیے ہی تو نور بنت نذیر کی سہیلی کے حجاب کو ہاتھ ڈالا تو نور نے ان کو منع کردیا ، لیکن اصل حقیقت آگے جاکہ ہی معلوم ہوگی ۔
دوسری طرف "مشال اور سالار کے گرد کہانی گھوم رہی ہے ، مشال اس سے نفرت کرتی ہے لیکن لگتا ہے دونوں کو پیار ہوجائے گا لیکن ایک تیسری بلا بھی آگئی ہے جو سالار کی دشمن ہے ، ایک دیکھتے ہیں کہ اگلی قسط میں زیادہ بریانی کون کھاتا ہے اگر سالار ہار گیا تو بچارا ہیرو سے زیرو ہوجائے گا ۔
باقی ناول میں بہت روانی ہے ایک ہی نششت میں پڑھ لیا ہے ، مجھے یقین ہے یہ ناول بھی ٹاپ پر جائے گا ، میری دعائیں اور نیک خواہشات میرے پیارے بھائی کے لیے ۔
No comments:
Post a Comment