Tuesday, December 22, 2020

Review on Main Ishq Hoon | Episode 1 | Review By Sidra Shah

Review on Main Ishq Hoon | Episode 1

By Sidra Shah

السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ 
#میں__عشق__ہوں پر میرا تبصرا !!!! 
تو جی سلمان بھائی آپ بہت جلد ہی میری فیریٹ رائٹر کی لسٹ میں شامل ہو چکے ہیں 
وہ بھی نمبر 2 پر 
آپ کی ہر ایک کاوش قابل تعریف ہے 
آپ بہت اچھا لکھتے ہیں 
اس میں کوئی شک نہیں 😜😜 
یہ آپ کا 4 ناول ہے جو میں پڑھ رہی ہوں 
میں عشق ہوں کی بات کرو تو اس کا مجھے بہت انتظار تھا
ویسے تو آپ کا ہر ایک ناول ایک سے بڑھ کر ایک ہوتا ہے 
اور ایک الگ ہی انداز  ہوتا ہے لکھنے کا 
پر اس کی کچھ جھلکیاں آپ نے بہت پہلے ہی دیکھائی تھی 
مجھے یہ سب سے الگ لگا اور یہ ناول میری سوچ سے بھی بالا تر نکلا 
اور آپ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے یہ صاف دیکھائی دے رہا ہے آپ نے اس ناول اور جس ٹوپک پر مشتمل ہے یہ اس سے خوب انصاف کیا ہر ایک کردار اپنے حصار میں گھیرے ہوۓ ہیں آپ نے تخلیقی دنیا کو اس طرح رئیل میں دیکھایا 
مجھے ایسے لگا میں خود وہاں موجود ہوں یہ سب دیکھ رہی ہوں  اس قدر خوبصورتی سے آپ نے بیان کیا 
 مجھے کبھی تاریخی ناول پسند نہیں آتے 😅😅 
پر آپ کا اور ایک رائٹر تھی انھوں نے بھی لکھا تھا خیر وہ موضوع بہت مختلف تھا اس سے 
وہ مسلمانی غداروں پر تھا جنھوں نے قائد اعظم کے ساتھ غداری کی تھی اور انگریزوں سے جا ملے تھے 
 تو وہ ناول اس پر تھا اور آج یہ دوسرا ناول میں پڑھ رہی ہوں 😁 
پہلے کا دور بہت مختلف تھا  
آج جو ہم آرام و سکون سے زندگی بسر کر رہے ہیں 
ان لوگوں نے بہت تکلیفیں دیکھی ہے 🥺🥺🥺🥺 
اور اس ناول سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے ہمیں یعنی 
اصلاح کا باعث بن رہا ہے میرے 👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏 
718 عیسوی کا زمانہ تھا یہ 🤔🤔 
یہ چھوٹی چھوٹی باتیں مجھے نہیں پتا تھی خیر ابھی پتا چل گی 
اچھا تو فروخت کے لئے عرب سے لوگ آتے تھے ہندوستان 
اور عرب کا پلین تھا ان پر قبضے کا ہمممممم پر  قبضہ تو انگریز کرتے ہیں ہندوستان پر دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے 
واو واو کیا شعر ہے بھائی زبردست 💞👌
آج موسم کتنا حسین ہے
پورا آسمان بادلوں سے اٹا پڑا ہے  " 
ہاں واقعی آج موسم ایسا ہی ہے 
منظر کشی بہت اعلی کی ہے آپ نے سب سے ضروری تو یہی ہوتا ہے اور آپ نے بہت ہی احسن طریقے سے اسے بیان کیا 
عاطرہ بہت کیوٹ اور پیاری ہے ماشاءاللہ 
ہمیں تو کہانی کی بھولی بھالی سی ہیروئن فوراً ہی بھا گئی 
اوہ عاطرہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی ہے 
مجھے ان کے لباس بہت متاثر کرتے ہیں آئی لائک اٹ عاطرہ 😍😍😍😍 
بالکل عاطرہ کی بات سے متفق ہوں میں 
اللہ ہماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے 
باپ رے۔ ان کا قانون تو کافی زیادہ سخت ہے 🙄 
( شکر میں نہیں پیدا ہوئی تھی اس زمانے میں ) 
ہاےےےے الفاظ کا چناؤ اتنا خوبصورت ہے کے ہر الفاظ دل کو چھو رہا ہے 
اوہ پہلے زمانہ بہت خطر ناک ہے ویسے آج کل کا دور بھی کوئی کم خراب نہیں 
چوری تو دن دھاڑے ہو جاتی ہے 
اور عزتیں پامال کرنے میں پراۓ سے زیادہ اپنے کر لیتے ہیں 
اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں آمین ثم آمین 
ہجوم دیکھ کر تو لگ رہا ہے معاملہ عشق کا تھا اور ہمارا اندازہ درست نکلا
ان دونوں کو سمندر میں پھینک دیا جاۓ اس کے سوا ان کے لئے اور کوئی سزا  باقی نہیں بچی " 
یہ الفاظ بہت دل دہلا دینے والے تھے " 
کتنا بہادر تھا محب کتنا سچا تھا ، آج کل کے دور میں ایسی امر محبتیں کہاں ، ایسی دلیری کہاں ، ایسے ساتھ نبھانے والے کہاں ، اسے اپنی محبت کو ڈیفین کرنے والے کہاں 
آج کل لوگ محبتیں نہیں صرف محبت کا نام استعمال کرکے دھوکہ دیتے ہیں 💔💔💔 اور ہم نادان لڑکیاں اسے محبت سمجھ کر اپنا۔ سب کچھ گنوا بیٹھتی ہیں 
بالکل سہی کہا ! تماشائی دنیا ہے یہ  اور لوگ کہاں دفاع کرتے ہیں ہاں لوگ آوازہ دباتے  ہیں کبھی ساتھ نہیں دیتے 
چچا میرا عشق اتنا کچا نہیں  کہ ایک تھپڑ سے کرچی کرچی ہو جاۓ یہ لائن بہت کمال کی تھی 👏👏👏👏😍👏👏👏👏 
میرا عشق ایک پہاڑ کی طرح منجمد ہے  جسے کوئی بھی باد مخالف توڑ نہیں سکتی 
اور عشق ایک ایسا جزبہ ہے جو شاید مرنے کے بعد بھی ذندہ رہتا ہے عشق کو زوال نہیں 
اور عشق بے رحم نہیں ہوتا محبت درد نہیں دیتی یہ لوگ ہوتے ہیں یہ جس سے ہمیں عشق / محبت ہوتی ہے وہ درد دیتے ہیں یہ تو بہت خوبصورت جزبہ ہے پر لوگ بڑے بے رحم یہ عشق میں مبتلا انسان کو مار دیتے ہیں اور جشن مناتے ہیں کہ مار دیا پر یہ عشق تو کبھی مرتا ہی نہیں 
ہاں عشق میں مبتلا انسان ضرور فنا ہو جاتا ہے 
بالکل ٹھیک کہا عشق الہامی ہوتا ہے پھر کیوں اسے  قباحت اور بےحیائی سمجھا جارہا ہے 
یہ ان کے دماغ کا فتور ہے عشق ہر کوئی کر بھی نہیں سکتا 
یہ پاک جزبہ ہے اور پاک دلوں میں ہی جنم لیتا ہے 
تو وہ پھر بد کردار کیسے ہوئے ؟ 
نجانے کتنے ہی لوگوں کی جانیں لے گئیں یہ لوگ 
اور محب نے ٹھیک کہا 
حدا سچو کے ساتھ ہے 
اور اللہ نے ہی یہ جذبہ ان دونوں کے دلوں میں ڈالا ہے 
یہ لوگ جدا نہیں ہوئے 
یہ اب بھی ساتھ ہے 
یہ جدا کیسے ہو سکتے ہیں 
ان کی روحیں ہی ایک ساتھ بنی تھی 
حضرت علی نے فرمایا تھا 
آپ کو اگر کیسی سے محبت ہے تو آپ کی روحیں ساتھ بنی تھی اور  یہ کشش یہ اپنے پن کا احساس بھی ایسی وجہ سے ہوتا ہے تو یہ الگ ہو ہی نہیں سکتے
     " زمین کے لوگوں کو یہ  گوارہ نہیں ہے
    جو عشق کرے اس کا گزارا نہیں ہے 
    ازل سے عشق کا یہ انجام ہوا ہے 
     عشق ہمیشہ تنہا رہا  کوئی سہارا نہیں ہے  
  تختے چڑھا یا عشق سولی چڑھایا 
    چھوڑا نہ جب تک مارا نہیں ہے 
     عشق نہ کرنا یہ ہے  ایسا سمندر 
   جو ہر جا ہے پھیلا کنارا نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔" زبردست لکھا ہے آپ نے 👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏 
ہاےےےےے یہ تو بہت پیارا ہے ماشاءاللہ 🙈🙈🙈 
زار کے مقابل تو نہیں پر اس سے کم بھی نہیں ہے 
ویسے ہے بڑا قابل تعریف 👏👏👏 
سہی معنوں میں شہزادہ پر لمبے بال مجھے پسند نہیں آئے اور بہت پیارا ہے 😁 
 یہ ہے بھی تو بہت کمال کا لڑکیوں نے تو ہونا ہی فدا ہے 
جھونپڑی ہے تو کوئی درویش ہوگا مجھے یہ درویش لوگ اچھے لگتے ہیں 
یہ سرمد اور دلربا کی کہانی ہے 
اتنا سسپینس ہے کہانی میں میں جانتی تو نہیں پر اچھے ہی کردار ہونگے سواۓ دلربا کے جو پہلے پارٹ میں بہت ظالم و جابر تھی کھٹور دل کی مالک پر دوسرے میں اچھی بن گی تھی 
کیا کمال کی بات کی سنے والا اور سنانے والا کیسے وہ  درد ہیں بیان کر سکتے ہیں جو چھیلنے والا برداشت کرتا ہے 
جس پر گزرتی ہے تکلیف کا اندازہ وہی لگا سکتا ہے 
اور اس کا درد اللہ ہی جان سکتا ہے  
ایک انسان کی انگلی کٹ جاۓ اور دوسرا اس درد کو اسی طرح فیل کر سکتا ہے جس کی انگلی کٹی ہو نہیں وہ نہیں کر سکتا ! 
واہ نام تو بڑا پیارا ہے ہیرو صاحب کا منصور بن زکریا 
انٹریسٹنگ 😜
بابا جی نے ٹھیک کہا پھولوں میں رہنے والے محبت کی خواہش نہ ہی کریں یہی  ان کے لئے بہتر ہے
جنگ اور عشق کی جنگ میں بہت فرق ہوتا ہے شہزادے 
عشق کی جنگ میں نہ تو کوئی اسلحہ میسر ہوتا ہے نہ ہی سپاہی ۔ یہ عشق کی جنگ ہے جو اکیلے ہی لڑنی پڑھتی ہے 
بنا اسلحات  اور سپاہیوں کے  پوری دنیا سے 
یہ اتنی آسان نہیں ہے یہ فنا کر دیتی ہے 
اس میں مارے جانے والوں کو ہمیشہ عبرت کے طور پر یاد کرتی یہ اتنی آسان کہا 
عشق ہو اور عزاب نا ہو یہ ممکن نہیں 
عشق تمھیں اس قابل سمجھے گا شہزادے یہ تمھیں ایسا پاٹ پڑھاۓ گا تمھیں کیسی سے جاننے کی ضرورت نہیں ہوگی 
یہ عشق تم میں رچ بس جاۓ گا 
اب ایک نئی داستان رقم ہوگی کیا اس بار۔ بھی عشق میں مبتلا اس جوڑے کو فنا کردیا جاۓ گا ؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔،،،" 
آئینہ تو فریبی ہوتا ہے جھوٹا ہوتا ہے 🤣
آپ اس پر دھیان نہ دیا کرے ہیں تو آپ دلربا کا نیا کردار 🙈🙈 
گستاخی معاف پر سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے  شہزادی 
اور جیسے عشق کہہ رہی ہے یہ تو آپ کا ہونے سے رہا 
پر چلے آپ اپنا ولن کا کردار ادا کرتی رہے 🤣🤣🤣 سمجھنا ویسے بھی نہیں 🤣😁
اوففففففف ولنی زلیخا کی خوش فہمیاں  عروج پر 🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣 🤭👌
عاطرہ اس سے زیادہ پیاری ہے کیا ہوا شہزادی نہیں پر حسن و جمال میں شہزادی کو بھی مات دے جاۓ 
یہ عشق نہیں فریب ہے دھوکہ جو یہ خود کو دے رہی ہے 
ویسے ولنی زلیخا پیاری تم بھی ہو پر تم سے مجھے دلربا والی حرکتوں کی بعید ہے 🤣 سو نو ایمپریس 😜 
یحییٰ  سلطان مجھے اچھے نہیں لگے اتنے پیارے درویش بابا کو برا کہہ رہے ہیں 🙄🙄🙄🙄 خود تو جیسے بہت اچھا ہے 
اچھا کہا منصور شہزادے نے  
اگر چچا ایسے ہے تو مقابل کھڑا ہونا کیا تلوار سے سر ہی اڑا دے ذ( ظاہر ہے اس زمانے میں گن وغیرہ تو ہونگی ہی نہیں تو تلوار کہا) 
یہ ماریہ سلطان آخر چیز کیا ہے 🙄 اس کے شوہر کو مار دیا اور اب بھی یہ زبان بند کئے بیٹھی ہے حد ہے 🙄🙄🙄 
یہ راز پتا چل جانا منصور شہزادے کو 
کیا یہ خواب ہے یا پھر حقیقت اور کون تھا یہ جو  یحییٰ سلطان کو مار رہا ہے یا مر دیا یا پھر یہ اسی کا خواب یہ تو آگے جاکہ پتا چلے گا
اور میرا ادنیٰ اور حقیر سا تبصرا قبول کیجئے۔ 
شکریہ 
اور بہت اچھا لکھا ہے اللہ مزید ترقیوں سے ہمکنار کریں آمین ثم آمین 







No comments:

Post a Comment

Ishq E Yazdaan By Gohar Arshad Last Episode 14

Ishq E Yazdaan By Gohar Arshad Last Episode 14 About Writer   Urdu Virtual Library presents a new urdu social Novel / Story Ishq E Yazdaan B...